اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ‘ ثناء

بدھ 8 جنوری 2014 12:54

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ،آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوش ہوتی ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کی ۔ میرے ساتھ کئی مواقعوں پر یہ معاملہ ہوا ہے لیکن میں اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں