وزیر اعلیٰ پنجاب نے اولڈ کیمپس ہاکی گراوٴنڈ میں آسٹروٹرف بچھانے کی منظور ی دے ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اولڈ کیمپس ہاکی گراوٴنڈ میں آسٹروٹرف بچھانے کی منظور ی دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہاکی کے فروغ کے لئے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس گراوٴنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے کی منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلے میں صدر ہاکی فیڈریشن اختر رسول نے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملک کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ کیمپس گراوٴنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے سے ہاکی کے کھیل کو فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد مستفید ہو گی ۔پنجاب یونیورسٹی کی ہاکی گراوٴنڈ شاندار روایات کی حامل ہے اور کئی اولمپین پیدا کر چکی ہے۔

وقت اشاعت : 07/01/2014 - 21:22:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں