قومی اداروں کی نجکاری روکنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر

منگل 7 جنوری 2014 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) قومی اداروں کی نجکاری روکنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نجکاری کمیشن کے ذریعے قومی اداروں کو اونے پونے فروخت کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے نجکاری کمیشن کا اجلاس بھی طلب کر لیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر قومی اداروں کی فروخت ملکی سلامتی اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔اگر ان اداروں کی نجکاری کر دی گئی تونہ صرف ان قومی اداروں میں کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کو نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑیں گے بلکہ قومی خزانے کو بھی اربوں روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑئے گا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں