غداری کیس میں سب کو شامل کرنے کا مطلب پرویز مشرف کے بچ نکلنے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے، اپوزیشن لیڈر ،بلدیاتی انتخابات میں تاخیر حکومت کی بدنیتی کا واضح ثبوت ہے ،لو گو ں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ،حکومت کو اپنی عبرتناک شکست نظر آرہی ہے ،الطاف حسین کے سندھ ون اور سندھ ٹو کے بیان کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جائیگی ،اس کی بھرپور مذمت کی جائیگی، دو ہزار جرمانے کی سزا سن کر سبزی فروش کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے ، انکوائری کے احکامات جاری کیے جائیں، میاں محمود الرشید کی میڈیا سے گفتگو

منگل 7 جنوری 2014 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ غداری کیس میں سب کو شامل کرنے کا مطلب پرویز مشرف کے بچ نکلنے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے ،پر ویز مشرف ایک قومی مجرم ہے ،ہم اسے محفوظ راستہ نہیں دینا چاہتے ، بلدیاتی انتخابات میں تاخیر حکومت کی بدنیتی کا واضح ثبوت ہے ،لو گو ں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور حکومت کو اپنی عبرتناک شکست نظر آرہی ہے ، الطاف حسین کے سندھ ون اور سندھ ٹو کے بیان کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جائیگی اور اس کی بھرپور مذمت کی جائے گی ، دو ہزار جرمانے کی سزا سن کر سبزی فروش کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے ، جس سرکاری اہلکار کے جرمانہ کرنے سے ریڑھی فروش ہلاک ہو اہے اسے معطل کر کے انکوائری کے احکامات جاری کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دو ہزارروپے جرمانہ کی سزا سن کر ہلاک ہو نیوالے غریب سبزی فروش بشیر احمد کی رہائشگاہ پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ یہ ایک ریڑھی فروش پر انتہائی بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہاں بڑے مگر مچھ مو ج میلا کررہے ہیں،جن کی کروڑوں روپے روزانہ کی خرید وفروخت ہے انہیں کوئی نہیں پو چھتا لیکن حق حلال کی روزی کمانے والوں پر سارانزلہ گرایا جارہا ہے۔

یہاں مارکیٹ کمیٹیوں کے عہدیداران بھتے لیتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس سرکاری اہلکار کے جرمانہ کرنے سے ریڑھی فروش ہلاک ہو اہے اسے معطل کیا جائے اور اس کی انکوائری کے احکامات جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان الطاف حسین کے سندھ ون اور سندھ ٹو کے بیان کے بھرپور مذمت کرے گااور اس کے خلاف قرار داد منظور کی جائیگی ۔

ایم کیو ایم جب 6ماہ پہلے حکومت میں تھی تو تب تو انہیں سندھی لو گوں کے حقوق یا دنہیں آئے ، اب کیوں یا د آگئے ہیں؟ ۔عین اس مو قع پرجب پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کا رروائی جاری ہے ، یہ پرویز مشرف کو تحفظ فراہم کرنیوالی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی بے یقینی کی صورتحال ہے ، ملک فرقہ وارانہ فسادات اور دہشت گردی کے واقعات کے سامنے بے بس ہو چکا ہے ، ان حالات میں صوبوں کی تقسیم کی بات کرنا انتہائی نا مناسب بات ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں بہت سے لو گ ذمہ دارہیں لیکن اگر سب کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا تو ساری بات ہی گول ہو جائے گی ،سب کو شامل کرنے کا مطلب پر ویز مشرف کے بچ نکلنے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے ، اس سارے معاملے کی ذمہ داری براہ راست پر ویز مشرف پر عائد ہو تی ہے ۔کیونکہ وہ اس وقت چیف ایگزیکٹو تھے ۔ پر ویز مشرف ایک قومی مجرم ہے ،ہم اسے محفوظ راستہ نہیں دینا چاہتے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر حکومت کی بدنیتی کا واضح ثبوت ہے ،عدلیہ کے احکامات کے باوجود بلدیاتی اداروں کو ڈیڑھ سال قبل ہی تحلیل کر دیا گیا ۔ چیف جسٹس کے جاتے ہی حکومت سست روی کا شکار ہو چکی ہے ، دو چار ماہ میں بھی انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ۔کیونکہ بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو اپنی عبرتناک شکست نظر آرہی ہے ،انہیں پتہ ہے کہ اگر انتخابات ہو گئے تو لو گ ان پر عدم اعتما دکا اظہار کردیں گے ۔

کیونکہ لو گ ان سے بہت تنگ ہیں۔ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، لو گ لکڑیاں جلا نے پر مجبور ہیں،مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جو منصوبوں کے اشتہا ردے رہے ہیں یہ محض ایک میڈیا ڈرامہ ہوتاہے، عملی بنیادوں پر کچھ بھی نہیں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں