صاف دل ہوں ،خوش رہتی ہوں ،کوشش کرتی ہوں میرے کسی عمل سے کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو‘ لیلیٰ زبیری

منگل 7 جنوری 2014 13:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ انسان کو اندر سے اچھا ہونا چاہیے ،با ہر سے وہ خود خوبصورت نظر آئے گا ، منافقت سے کوسوں دور رہتی ہوں اور ایسے لوگوں کو اپنے پاس بھی نہیں بیٹھنے دیتی ہوں ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

7جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں میری کامیابیوں میں میرے شوہر نے بھرپور ساتھ دیا ہے اور اگر وہ مجھے سپورٹ نہ کرتے تو میں کبھی لیلیٰ زبیری نہ ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے گھر کیلئے بھی وقت چاہیے ہوتا ہے اس لیے میں مسلسل ڈرامے نہیں کرتی ۔ انہوں نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ صاف دل ہوں ،خوش رہتی ہوں او ر کوشش کرتی ہوں کہ میرے کسی عمل سے کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو ۔ لیلیٰ زبیری نے مزید کہا کہ جب تک میرے پرستار مجھے ٹی وی پر دیکھنا چاہیں گے میں ٹی وی پر کام کرتی رہوں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں