بھارتی وزیرا عظم نے دورہ پاکستان کی خواہش ذاتی حیثیت میں کی تھی، سرکاری سطح پر دورے کا کوئی پروگرام نہیں‘ بھارتی ہائی کمشنر،بھارت میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان مخالف جذبات نہیں ابھارے جا رہے،ہر پارٹی کی اپنی ترجیحات اور مسائل ہیں

پیر 6 جنوری 2014 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی ایس راگھوان نے واضح کیا ہے کہ بھارت میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان مخالف جذبات نہیں ابھارے جا رہے،انتخابات میں ہر پارٹی کی اپنی ترجیحات اور مسائل ہیں،منموہن سنگھ نے دورہ پاکستان کی خواہش ذاتی حیثیت میں کی تھی۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرا عظم منموہن سنگھ نے دورہ پاکستان کی خواہش ذاتی حیثیت میں کی تھی، سرکاری سطح پر ابھی دورے کا کوئی پروگرام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاچن کے مسئلہ پر دونوں ممالک اپنے موقف پر قائم ہیں۔تاہم معاملات اور مسائل کے لئے حل کیلئے مذاکرات نا گزیر عمل ہے اوراس سے ہی دونوں ممالک کے درمیاں دوریاں ختم ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں