پرویزمشرف کے ساتھ جرائم میں شریک نہیں تھا، وفاقی وزیر زاہد حامد

پیر 6 جنوری 2014 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالو جی زاہد حامد نے جنرل (ر)پرویز مشرف کے حوالے سے کیے گئے سوالوں کا جواب دینے سے انکا رکر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر زاہد حامد پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس میں ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر اور حلال اتھانٹی کیشن کا افتتاح کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ میڈیا نے انہیں گھیر لیا ۔ ان سے پرویز مشرف سے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ اس دور میں وفاقی وزیر تھے تو انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکا رکرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پہلے بہت سے بیان دے چکا ہوں اوراب معاملہ عدالت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے ساتھ جرائم میں شریک نہیں تھا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں