فلمسٹار نور نے بڑی رقم کی آفر ملنے کے باوجود اسٹیج ڈراموں میں اداکاری سے انکار کر دیا

پیر 6 جنوری 2014 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) فلمسٹار نور نے بڑی رقم کی آفر ملنے کے باوجود اسٹیج ڈراموں میں اداکاری سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نور کو نامور ڈرامہ پروڈیوسر نے اپنے اسٹیج ڈراموں میں ایک سال کے لیے معاہدہ کرنے کی آفر کی تھی جس کیلئے اداکارہ نور کو لاکھوں روپے کی رقم بھی ایڈوانس کے طور پر دینے کی پیشکش کی گئی تھی مگر نور نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنا ہوتا تو بہت عرصہ قبل بھی مجھے آفریں تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھیٹر میرے مزاج کے مطابق نہیں اسی لیے میں اسٹیج ڈراموں میں کام نہیں کر سکتی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں