ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید سے لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات

پیر 6 جنوری 2014 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) منیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائن لیمیٹیڈ عارف حمید سے چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن چودھری ظہیراحمد بھٹہ ، سینئر وائس چیئرمین میاں خرم الیاس، وائس چیئرمین عامر عطا باری ودیگر عہدیداران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ صنعتی ترقی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کیلئے ٹاؤن شپ انڈسٹریل اسٹیٹ کوضرورت کے مطابق گیس سپلائی جائے اورگیس سپلائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن چودھری ظہیراحمد بھٹہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے صنعتکاروں کی جائز مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹریز کو سوئی گیس کی فراہمی کا ہدایات جاری کیں تھیں جن پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے کیونکہ صنعتیں ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی رکھتی ہیں، اس کاروبار سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے،صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ اور حکومت کے ریونیو میں کمی واقع ہوگی اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے گیس کی فراہمی اور سپلائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا اور انڈسٹریز کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں