65 سالوں میں جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

پیر 6 جنوری 2014 11:46

65 سالوں میں جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ پاکستان اور بھارت نے65سالوں میں جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا،حل طلب مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی ایراگھوان نے لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی،اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،65سال میں جنگوں کے سوا دونوں ممالک نے کچھ حاصل نہیں کیا،حل طلب مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے،شہباز شریف کاکہناتھاکہ خطے میں پائیدار امن ہی ترقی کا ضامن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں