پریذیڈنٹ ٹرافی کا نواں مرحلہ (کل) شروع ہوگا،کراچی میں پی آئی اے اور یونائیٹڈ بینک ..
تازہ ترین : 1

پریذیڈنٹ ٹرافی کا نواں مرحلہ (کل) شروع ہوگا،کراچی میں پی آئی اے اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، پورٹ قاسم اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، فیصل آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور کے آر ایل راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء)پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پریذیڈنٹ ٹرافی ون ڈے کر کٹ ٹورنامنٹ کے نویں مر حلے کے میچز (کل) پیر سے کھیلے جائیں گے۔کراچی میں پی آئی اے اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، پورٹ قاسم اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔لاہور میں حبیب بینک کا مقابلہ پی ٹی وی سے ہوگا۔

فیصل آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور کے آر ایل راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 11 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حبیب بینک ‘ نیشنل بینک ‘ پی آئی اے ‘ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ‘ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ‘ واپڈا ‘ پورٹ قاسم ‘ کے آر ایل ‘ یونائیٹڈ بینک ‘ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی شامل ہیں -

وقت اشاعت : 05/01/2014 - 12:59:56

اپنی رائے کا اظہار کریں