چھانگا مانگا کے جنگل میں منگل ہو گا، بسنت کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 4 جنوری 2014 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2014ء) پنجاب حکومت نے چھانگا مانگا میں بسنت میلہ منانے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ ڈی سی او قصور کو میلے کے لئے ضروری انتظامات کرنے کے ہدایت بھی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق حکومت نے چھانگا مانگا میں چودہ روزہ بسنت میلہ 21 جنوری سے 5فروری تک منانے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی سی او قصور کو ضروری ہدایت کرتے ہوئے تمام انتظامات کا جائزہ لیکر رپورٹ کرنے کی بھی ہداہت جاری کر دی ہے۔ نوٹیفیکیشن میں یہ بات بھی واضع کر دی گئی ہے کہ چھانگا مانگا کے علاوہ کسی جگہ پتنگ بازی نہیں ہو سکے گی اور اگر کوئی کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی میلے کے دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں