الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مؤخر کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 جنوری 2014 21:59

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2014ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول موخرکرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد صوبے میں 30 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کرنے کا فیصلہ کیا، نئی حلقہ بندیوں کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 10 میں ترمیم کرنا ہو گی جبکہ دوسری جانب صرف لاہور میں ہی 274 یونین کونسلز میں 14 ہزار 991 امیدوار میدان میں ہیں جن کے انٹرویوز بھی مکمل کرلئے گئے تھے اوران انتخابات میں حصہ لینے والے حتمی امیدواروں کی فہرست کل آویزاں ہونا تھی تاہم الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہونا تھے تاہم لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں