سال2013ء کے دوران72179شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس ،7524شہری فیل ہوئے

ہفتہ 4 جنوری 2014 14:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ سال2013کے د وران79703شہریوں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ لئے گئے جس میں 72179 امیدوار پاس ہوئے جبکہ 7524امیدوار ڈرائیورنگ ٹیسٹ میں فیل ہوئے ۔پاس ہونے والوں میں3417خواتین بھی شامل ہیں۔موبائل لرنر پرمٹ وینز اور لرنر بوتھس سے 266312شہریوں کو لرنرپرمٹ جاری کئے گئے جبکہ 5195ڈوپلیکیٹ،47642لائسنسوں کی تجدید،5776 انٹرنیشنل لائسنس اورانڈورسمنٹ کے3337 لائسنس جاری کئے گئے، خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے پر 65ڈرائیورز کے لائسنس معطل کئے گئے ۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ سال2013میں لائسنسنگ برانچ پر فوکس کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق لاتے ہوئے خاطر خواہ بہتری اور تبدیلیاں کیں گئیں۔

(جاری ہے)

لاہور لائسنسنگ سسٹم میں جدت اور وسعت کی مثال پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔ شہریوں کی سہولت اور آبادی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کیلئے سی ٹی او آفس،ٹریفک پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ،صدر کینٹ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور،لبرٹی، ڈی ایچ اے کمرشل مارکیٹKبلاک میں سنٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ موبائل لرنر پرمٹ وینز بھی شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ ڈوپلیکیٹ اور رینول لائسنس کیلئے سی ٹی او آفس کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ اے کمرشل مارکیٹ میں باقاعدہ طور پر آغاز کیا جاچکاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں