پنجاب اسمبلی میں پانچ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کر لئے گئے،عبد الرزاق ڈھلوں ..
تازہ ترین : 1

پنجاب اسمبلی میں پانچ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کر لئے گئے،عبد الرزاق ڈھلوں مقامی حکومتوں، مراد راس کوآپریٹو ‘ رمیش سنگھ اروڑا تجارت ،قمر السلام راجہ تعلیم اور افضل گل زراعت کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں پانچ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کر لئے گئے ، جن کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کئے گئے ہیں ان میں مقامی حکومتوں‘ کوآپریٹو ‘ تجارت و سرمایہ کاری ‘ تعلیم اور زراعت شامل ہیں۔ صوبائی وزیر وزیر قانون رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کئے گئے ۔

عبد الرزاق ڈھلوں کو مقامی حکومتوں‘ ڈاکٹر مراد راس کو کوآپریٹو ‘ رمیش سنگھ اروڑا کو تجارت و سرمایہ کاری ‘ انجینئر قمر السلام راجہ کو تعلیم اور محمد افضل گل کو زراعت کی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے ۔قائمہ کمیٹی برائے کوآپریٹو کے ممبران میں ڈاکٹر مراد راس(چیئرمین )،رانا افضل، ملک احمد سعید، شکیل آئیون، سردار نصراللہ دریشک، بیگم خولہ امجد، غلام دستگیر لگ، ملک افتخار احمد، ملک مظہر عباس راں، راجہ راشید حفیظ‘ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے ارکان میں انجینئر قمر الاسلام راجہ(چیئرمین )، سید طارق یعقوب، چوہدری محمد اکرم، بشریٰ انجم بٹ، شمیلا اسلم، رانا منور حسین، عامر عنایت شہانی، میاں کاظم پیر زادہ، ڈاکٹر مراد راس، رائے ابراہیم خلیل‘قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے ارکان میں عبدالرزاق ڈھلوں(چیئرمین )، چوہدری اشرف وڑائچ، صوبیہ ستی، حماد خان ٹیپو، گلناز شہزادی، مخدوم علی رضا شاہ، ثریا نسیم، غضنفر اسلم اقبال اور سردار علی رضا خان دریشک ‘قائمہ کمیٹی برائے زراعت کے ارکان میں افضل گل(چیئرمین )، سردار علی رضا دریشک، ملک افتخار، جاوید اختر، سردار بہادر خان میکن، جاوید علاؤالدین، رانا اقبال ہرنا، فیاض اعوان، ظہیر الدین علی زئی اور چوہدری فضل الرحمان اورقائمہ کمیٹی برائے تجارت و سرمایہ کاری کے ارکان میں رمیش سنگھ اروڑہ (چیئرمین )، میری گل، حنا پرویز بٹ، ارم باجوہ، یاسین سوہل، رانا شعیب خان، شعیب شاہنواز، عظمیٰ قادری، جاوید اختر، مخدوم علی اکبر محمودشامل ہیں۔

وقت اشاعت : 02/01/2014 - 23:31:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں