ڈیو واٹمور کی روانگی کے بعد متبادل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے والوں کی دوڑ میں سابق لیگ سپنر مشتاق احمد بھی شامل

جمعرات 2 جنوری 2014 16:29

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء)غیر ملکی کوچ ڈیو واٹمور کی روانگی کے بعد متبادل کی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں کی دوڑ میں سابق لیگ سپنر مشتاق احمد بھی شریک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے ڈیوواٹمور کی 28فروری کو رخصتی کے بعد کوچ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے اور اب اس دوڑ میں سابق لیگ سپنر مشتاق احمدبھی شامل ہو گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے تمام امیدوار اپنی لابنگ بھی کر رہے ہیں ۔مزید بتایا گیا ہے کہ پی سی بی بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں بھی دینے بارے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اسکے لئے ظہیر عباس کا نام لیا جارہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں