محکمہ لائیو سٹاک نے بھیڑوں کی افزائش نسل کیلئے اعلیٰ اوصاف کے مینڈھوں کی فراہمی شروع کردی‘ معاون خصوصی محکمہ لائیو سٹاک
جمعرات 2 جنوری 2014 16:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء)زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف معاون خصوصی محمد ارشد جٹ محکمہ لائیو سٹاک نے کہا ہے کہ بھیڑوں کی افزائش نسل کے لیے اعلیٰ اوصاف کے مینڈھوں کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے اور بھیڑپال حضرات سمیت لائیو سٹاک فارمرزمحکمہ لائیو سٹاک کے فارموں سے رجوع کریں جہاں سے انہیں اعلیٰ اوصاف کے بہترین خصوصیات کے حامل مینڈ ہے انتہائی ارزاں نرخوں پر فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق پنجاب سے زیادہ سے زیادہ گوشت اور اون کی پیداوار حاصل کی جاسکے۔
محمد ارشد جٹ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بھیڑیں پال کر بھرپور مالی منفعت حاصل کی جاسکتی ہے کیونکہ اس اقدام سے جہاں ایک طرف گوشت کی بھرپور پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے وہیں اون کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر کے ملکی معاشی استحکام و اقتصادی ترقی میں معاونت فراہم کی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ بھیڑوں اور بکریوں کو تندرست و توانارکھنے کے لیے ان کی حفاظت بھی ضروری ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اور لائیو سٹاک فارمرز بھیڑوں و بکریوں کو ہر 4ماہ کے عرصہ میں کم از کم ایک بار کرم کش ادویات ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑوں کی بہتر افزائش نسل کے لیے ضروری ہے کہ ان کی اون کی ہر 6ماہ کے دوران ایک مرتبہ موسم بہار اور دوسری مرتبہ موسم خزاں کے دوران کتروائی کروائی جائے تاکہ انہیں پھلنے پھولنے اور بڑھوتری کا بھر موقع مل سکے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا