لاہور میں نئے تھیٹر کا اضافہ ،10جنوری کو افتتا ح کیا جائیگا

جمعرات 2 جنوری 2014 12:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں نئے تھیٹر کا اضافہ ہو گیا ،10جنوری کو افتتا ح کیا جائیگا ۔کوٹ عبدلمالک میں سنگھم تھیٹر کے نام سے نئے ڈرامہ ہال بنایا گیا ہے جہاں اسٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں گے ۔اسی حوالے سے تھیٹر کاافتتاح0 1جنوری کو ہوگا جبکہ اس میں سٹیج ڈرامہ جنوری کے تیسرے ہفتے شروع کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پہلے سٹیج ڈرامے کے لئے ذولقرنین حیدر رائٹر وڈریکٹر ہونگے ۔ اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں افضل بوبی ، ظفر ارشاد ، اکرم داس ، روبی انعم ، ککلل ، چوہدری ، اور امانت چن نے تھیٹر کے مالک ملک نصیراحمد کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ نئے ڈرامہ تھیٹر کے قیام سے شیخوپورہ ، گوجرانولہ ، مریدکے ، سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو قریبی تفریح کے مواقع مل جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں