بھارتی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں سے عدم موجودگی سے ہماری فلموں کو بڑا فائدہ حاصل ہو گا ‘ نغمہ بیگم

جمعرات 2 جنوری 2014 12:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء ) ماضی کی فلم انڈسٹری کی مقبول ہیروئن نغمہ بیگم نے کہا ہے کہ سال 2014ء فلم اندسٹری کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا ، نئے سال میں بہت سے نئے سرمایہ کاروں نے فلمیں بنانے کا اعلان کیا ہے اور یہ لوگ فلمیں بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو فلم انڈسٹری اپنے عروج پر کلائیگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں کبھی حالاس سے مایوس نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالی سے دعا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارتی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں سے عدم موجودگی سے ہماری فلموں کو بڑا فائدہ حاصل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں