وزیراعلیٰ پنجاب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین محمد انور بیگ کی ملاقات،پنجاب خدمت پروگرام پر تبادلہ خیال،عام آدمی کی فلاح وبہبود اور اسے ریلیف کی فراہمی کے لیے پنجاب خدمت پروگرام کا اجراء کیا جارہا ہے‘ محمد شہباز شریف

بدھ 1 جنوری 2014 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چےئرمین محمد انور بیگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ پنجاب میں خدمت پروگرام پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور عوام کے فلاحی پروگراموں پر اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح وبہبود اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے پنجاب خدمت پروگرام کا اجراء کیا جارہا ہے ۔رواں سال اس پروگرام کے لیے 6اروپے مختص کیے گئے ہیں۔خدمت پروگرام کے ذریعے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اورشفاف تکمیل حکومت پنجاب کی پالیسی ہے اورتمام ترقیاتی منصوبوں وفلاحی سکیموں کو شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے ۔وسائل قوم کی امانت ہیں ایک ایک پائی شفاف طریقے سے خرچ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں