محکمہ خزانہ نے غیرملکیوں کی حفاظت کیلئے نئی فورس بنانے کیلئے بھیجی گئی سمری اعتراض لگا کر واپس کر دی

بدھ 1 جنوری 2014 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) محکمہ خزانہ نے غیرملکیوں کی حفاظت کیلئے نئی فورس بنانے کیلئے بھیجی گئی سمری اعتراض لگا کر واپس کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب پو لیس کی جانب سے محکمہ خزانہ کو غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے الگ فورس بنا نے کی سمری بھیجی گئی جس میں نئی فورس کے قیام ،اسلحہ اور نئی گاڑیاں خرید نے کی تفصیلات تھیں جو کہ محکمہ خزانہ نے اعتراضات لگاکر واپس بھیج دی ہے ۔ ڈی آئی جی فنانس فیصل شہزاد نے فورس کے حالیہ وسالانہ بجٹ اور نئی فورس کیلئے متعین کردہ دیگر سہولیا ت کی تمام تر تفصیلات طلب کر لی ہیں اور اس مطالبے کیلئے ایک اجلاس بلائے جانے کی تجویز پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں