جتنا چاہے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاؤں لیکن اپنے والد کے مقام تک نہیں پہنچ سکتا ‘ عارف لوہار

بدھ 1 جنوری 2014 13:11

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں جتنا چاہے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاؤں لیکن اپنے والد کے مقام تک نہیں پہنچ سکتا ‘ میں نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ ایسا کوئی بھی کام نہ کروں جس سے میرے مرحوم والد کے نام پر کوئی حرف آئے ‘ دنیا کے جتنے بھی ممالک میں گیا ہوں وہاں کے رہنے والوں نے میر ے والد کا فن کے حوالے سے ضرور تذکرہ کیا ہے جو میرے لئے انتہائی فخر کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران عارف لوہار نے کہا کہ عالم لوہار ایک ہی تھا اور اب شاید کوئی ان کی جگہ کو پر نہ کر سکے ۔ میرے والد محترم نے اپنے فن کے ذریعے جس قد ر نام کمایا میں اس سے ابھی کہیں دور ہوں لیکن والد کی نسبت عزت ملنے پر خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں سے یہی کہوں گا کہ اپنے والدین کی خوب خدمت کریں اور اگر وہ کسی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کریں تو اس سے اصلاح لیا کریں اسی میں انکی بھلائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں