پی ایچ ایف کے زیراہتمام گول کیپرز کا تربیتی کیمپ رواں ماہ لگایا جائے گا

جمعرات 3 جنوری 2013 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے لئے مختلف پوزیشن کے تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ہاکی ٹیم کی انتظامیہ نئے کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے تجاویز پر مشتمل ایک پلان پی ایچ ایف کو بھیجا ہے۔ اس کے مطابق رواں ماہ پہلے مر حلے میں ایک مہینے کا گول کیپرز کا کیمپ لگا یا جائے گا۔ 20 گول کیپرز کو ٹریننگ دی جائے گی انہیں قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ احمد عالم، شاہد علی خان اور دیگر تربیت دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں