حضرت امام حسین کاچہلم، 50 شہروں میں موبائل سروس معطل

جمعرات 3 جنوری 2013 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3جنوری2013ء) حضرت امام حسین کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جار ہا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر اورکزئی ایجنسی، ہنگو اور کوہاٹ، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی موبائل سروس بند کر دی گئی اور تین شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی بھی لگا دی گئی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق حضرت امام حسین علیہ سلام کے چہلم کے موقع پر پنجاب کے اٹھارہ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے چھ، چھ اور بلوچستان کے نو شہروں میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے پانچ شہروں میں بھی موبائل فون نہیں چلیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، نوشہرو فیروز، میرپور خاص اور سکھر میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

لاہور راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، لیہ، جھنگ، ملتان، پشاور، کوہاٹ، ٹانک، ہنگو، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی موبائل فون سروس بلاک رہے گی۔ کوئٹہ، لورالائی، جھل مگسی، قلات اور ژوب میں موبائل نہیں چلیں گے۔ گلگت، مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، بھمبر اور باغ میں موبائل فون کام نہیں کریں گے، پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ موبائل فون سروس وزارت داخلہ کی ہدایات پر بند کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں آج رات بارہ بجے تک ڈبل سوار ی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں