بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا وفدٹیم کے دورہ نہ کرنے پرپوزیشن واضح کرنے آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

بدھ 2 جنوری 2013 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا جوپی سی بی کو اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کونجی ٹی وی کے مطابق بنگہ دیش کرکٹ بورڈ کا تین رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے بھی ملاقات کرے گا جس میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔بنگلہ دیشی وفداپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں