غیر ملکی شہریت رکھنے والے دو افراد ملک میں جمہوری نظام کوسبوتاژ کرناچاہتے ہیں،احسن اقبال

بدھ 2 جنوری 2013 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والے دو افراد ملک میں جمہوری نظام کوسبوتاژ کرناچاہتے ہیں لیکن انہیں منہ کی کھاناپڑیگی، پھس پھسی سازشوں سے (ن) لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ، پاکستان میں انتخابات بروقت ہونگے اور عوام اس میں تاخیر کوکسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیارنہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ عوام ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کاانقلاب نہیں چاہتے ۔ دو غیرملکی شہریت رکھنے والے ملک میں جمہوری نظام کوسبوتاژ کرناچاہتے ہیں لیکن ایسی سازشی کرنیوالوں کومنہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ کچھ قوتیں(ن) لیگ کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں لیکن ہم انہیں بتاناچاہتے ہیں کہ ان پھس پھسی سازشوں سے ہمارا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام بروقت انتخابات کاانعقاد چاہتے ہیں اور ان میں تاخیر کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں