میری تحریک آئین،قانون اور جمہوریت کے خلاف نہیں ،مجھے نظربند کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، سیکیورٹی فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کاشکرگزارہوں،تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کراچی سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت

بدھ 2 جنوری 2013 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میری تحریک آئین،قانون اور جمہوریت میں سے کسی کے خلاف نہیں ہے ،مجھے نظربند کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے پر انکا شکرگزارہوں،بدھ کو کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر حاضری اور وہاں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کے بعد واپسی پرلاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہماری تحریک آئین قانون اور جمہوریت میں سے کسی کے خلاف نہیں ہے ، مجھے نظر بند کیے جانے کی باتیں کی جارہی ہیں میری نظر بندی کروڑوں عوام کو نظر بند کرنے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے پر انکا شکرگزار ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں