ایم کیوایم بلیک میلروں کی جماعت ہے ،رحمن ملک الطاف حسین کی جیب گرم کر کے ہی آئیں ..
تازہ ترین : 1

ایم کیوایم بلیک میلروں کی جماعت ہے ،رحمن ملک الطاف حسین کی جیب گرم کر کے ہی آئیں گے، باپ کے قاتلوں کے ساتھ اقتدار کے مزے لینے والوں کا ایجنڈہ صر ف مال بنانا ہے ،طاہر القادری ،الطاف حسین اور چوہدری براداران ٹھگوں کا ”سپر ٹولہ “ ہے ،طاہر القادری خود کو امام خمینی سمجھ رہے ہیں ،آصف زرداری کو صدر مملکت نہیں مانتا ، نوازشر یف سے آج ملاقات کر کے ان سے بلو چستان کو بچانے اور وہاں شفاف انتخابات کیلئے کردارادا کر نے کی درخواست کر ونگا ،ملک میں شفاف انتخابات اور بلوچستان میں شفاف انتخابات کیلئے وہاں پا ک افواج اور ایف سی سمیت دیگر اداروں کا کردار ختم کر نا بہت ضروری ہے،جمہو ری وطن پارٹی کے سر براہ طلا ل اکبر بگٹی کا لاہور میں اپنے اعزاز میں دےئے گئے ظہرانے سے خطاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) جمہو ری وطن پارٹی کے سر براہ طلا ل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم بلیک میلروں کی جماعت ہے ،رحمن ملک لندن میں الطاف حسین کی جیب گرم کر کے ہی آئیں گے ،باپ کے قاتلوں کے ساتھ اقتدار کے مزے لینے والوں کا ایجنڈہ صر ف مال بنانا ہے ،طاہر القادری ،الطاف حسین اور چوہدری براداران ٹھکوں کا ”سپر ٹولہ “ ہے ،طاہر القادری خود کو امام خمینی سمجھ رہے ہیں جو کسی صورت درست نہیں ،آصف زرداری کو صدر مملکت نہیں مانتا ان کا مشن صرف لوٹ مار کر نا ہے ،آج نوازشر یف سے ملاقات کر کے ان سے بلو چستان کو بچانے اور وہاں شفاف انتخابات کیلئے کردارادا کر نے کی درخواست کر ونگا ،ملک میں شفاف انتخابات اور بلوچستان میں شفاف انتخابات کیلئے وہاں پا ک افواج اور ایف سی سمیت دیگر اداروں کا کردار ختم کر نا بہت ضروری ہے ۔

وہ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر چوہدری باقر حسین کی جانب سے اپنے اعزاز میں دےئے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ طلا ل اکبر بگٹی نے کہا کہ صرف ایم کیوایم اور طاہر القادری نہیں بلکہ حکو مت بھی مذاکرات ملتوی کروانے کی سازش کر رہی ہے لیکن اگر ایسا ہواتو یہ کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہوگا ملک میں بروقت اور شفا ف انتخابات بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح ماحول بنایا جا رہا ہے میں ان حالات میں ملک کو اند ھیروں میں ہی دیکھ رہاہوں میں کل نوازشر یف سے ملاقات میں ان سے درخواست کر ونگا کہ وہ ملک کو بچانے کیلئے آگے ہیں اور خصوصا بلو چستان میں شفا ف انتخابات اور امن کیلئے پاک افواج اور ایف سی سمیت دیگر اداروں کے کردار کے خاتمے کیلئے اپنا کردارکر یں ،ہم پاکستان کو قائم رکھنا چاہتے ہیں مگر حکمرانوں اور سیکورٹی فورسز کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی ۔

انہوں نے کہا کہ شاہ زین بگٹی رحمن ملک کے ہاتھوں میں کھیلنے کی بجائے میرے ساتھ بات وارثت میں اسکا جو بھی حصہ بنتا ہے اسکو ضرور دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکو مت لانگ مارچ کر نیوالے ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر کو انکے گھروں میں نظر بند اوردفعہ 144کا نافذ کر دیں تو انکی جرات نہیں ہوگی کہ یہ کچھ بھی کر سکیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/01/2013 - 20:27:05

اس خبر پر آپ کی رائے‎