ہمارا نیا انگریزی چینل بہت جلد دنیا بھر میں ہماری مثبت پہچان کرانے میں کامیاب ہو جائے گا‘ یوسف بیگ مرزا

بدھ 2 جنوری 2013 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا نے کہا ہے کہ ہمارا نیا انگریزی چینل بہت جلد دنیا بھر میں ہماری مثبت پہچان کرانے میں کامیاب ہو جائے گا‘ ہم اپنے ڈراموں‘ نیوز ٹاک شوز اور دیگر پروگراموں سے پاکستان کا ایک اچھا چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں اور موجودہ حکومت بھی اس سلسلہ میں واضح سوچ رکھتی ہے۔ یوسف بیگ مرزا نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان سے رپورٹرز‘ پروڈیوسرز اور دیگر ہنر مندوں کی اچھی ٹیم چنی ہے۔ قبل ازیں ہم نے سپورٹس چینل کوبہت کم عرصہ میں متعارف اور مقبول کرایا ہے۔ اب پی ٹی وی کے انگریزی چینل کو بھی دنیابھر میں مقبول کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں