کسی ڈبہ فلم میں کام کر کے اپنی شہرت کو خود ہی نقصان نہیں پہنچاؤں گی‘میگھا

بدھ 2 جنوری 2013 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کا شوق ضرور ہے مگر کسی ڈبہ فلم میں کام کر کے اپنی شہرت کو خود ہی نقصان نہیں پہنچاؤں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں میری مصروفیات بہت زیادہ ہیں اور یہ بھی خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میرے شائقین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے کیونکہ میں فحاشی اور عریانی نہیں بلکہ معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کا شوق ضرور ہے لیکن کسی ایسی ڈبہ فلم میں کام نہیں کروں گی جو سینما میں چلنے کی بجائے ڈبہ میں ہی پڑی رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں