شادی کے بعد میں نے زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘ریمبو
تازہ ترین : 1

شادی کے بعد میں نے زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘ریمبو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) اداکار ریمبو نے کہا ہے کہ شادی کے بعد میں نے زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور صاحبہ بھی زندگی میں کامیابیوں کیلئے میرے شانہ بشانہ چل رہی ہے‘ ہم دونوں مارننگ شو میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں مستقبل میں کسی فلم میں کام کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ریمبو نے کہا کہ میں نے شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا تھا اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری بیوی صاحبہ نے بھی میری تمام امیدوں کو پورا کیا ہے اور آج کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فی الحال کوئی ایسی فلم نہیں بن رہی جس میں میں کام کرنے کی خواہش رکھتا ہوں وقت کے ساتھ ساتھ فیصلے کرنے کا عادی ہوں جلد بازی میں کوئی کام نہیں کرتا۔
وقت اشاعت : 02/01/2013 - 16:48:14

اس خبر پر آپ کی رائے‎