لاہور: چہلم پر ڈبل سواری پر پابندی، 19 اضلاع میں موبائل سروس بند

بدھ 2 جنوری 2013 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہہ کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب کے 19 اضلاع میں موبائل سروس بھی بند کر دی جائے گی۔ لاہور میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہہ کے چہلم کے موقع پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کا چہلم کے موقع پر صوبہ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا بھی حکم دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے ارد گرد چار درجاتی سیکیورٹی حصار بنانے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو جلوسوں اور مجالس کی خود نگرانی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف پنجاب پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ اور پنجاب حکومت کو کل صبح 9 سے رات 12 بجے تک موبائل سروس بند کرنے کی درخواست بھی بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل 19 اضلاع میں موبائل سروس بند کر دی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں