نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں دنیا کا نمبر ون ڈیسو سسٹم کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے ، سپورٹس بورڈ پنجاب نے دنیا کا بہترین اور جدید سسٹم پہلے سے بھی کم ریٹ پر بچھایا گیا ہے، قیمتی ٹرف کے نیچے پولی یورتھین بیس شاک پیڈز لگایا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عثمان انور کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 جنوری 2013 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں دنیا کا نمبر ون ڈیسو سسٹم کی تنصیب مکمل ہو گئی ۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عثمان انور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ٹرف بچھانے کا ٹھیکہ سوالو انٹر نیشنل کو دیا گیالیکن اس کمپنی نے جو سسٹم بچھانے کی کوشش کی وہ دنیا بھر میں متروک ہو چکا ہے۔

اس کمپنی نے پہلے تو شاک پیڈز تبدیل نہ کرانے کے لیے سپورٹس بورڈ کے ملازمین کو بھاری رشوت دینے کی پیشکش بھی کی لیکن اپنے ان عزائم کی ناکامی پر کمپنی نے جو شاک پیڈز بچھانے کی کوشش کی وہ پرانے ٹائرز کے کچرے سے تیار کیا گیا تھا جس کا سیمپل میڈیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ہاکی سٹیڈیم میں نیلے رنگ کی ٹڑف بچھانے کاحکم خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے دیا تھا اور سپورٹس بورڈ کو حکم دیا کہ سٹیڈیم میں سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم کی تنصیب کی جائے یہی وجہ ہے کہ اس سے سارے معاملے کو شفاف انداز میں کرنے کے لیے دنیا کے معروف ڈیسو سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا یہ وہی سسٹم ہے جس کو دنیا بھر میں ایف آئی ایچ نے انٹرنیشنل مقابلوں کے لیے نمبر ون کوالٹی تسلیم کیا ہے،دلچسپ امر یہ ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے دنیا کا بہترین اور جدید سسٹم پہلے سے بھی کم ریٹ پر بچھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس قیمتی ٹرف کے نیچے پولی یورتھین بیس شاک پیڈز لگایا گیا ہے جو کہ پہلے شاک پیڈز سے سو گنا بہتر ہے اور اس کی دس سال کی گارنٹی بھی دی گئی ہے۔ٹرف کے افتتاح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلیو ٹرف اب کھیلنے کے لیے تیار ہے لیکن اس کا افتتاح اس وقت تک نہیں کرایا جائے گا جب تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے ٹرف کی تنصیب کا فٹنس سر ٹیفکیٹ موصول نہیں ہو جاتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں