سابق کپتان محمد یوسف کی کرکٹ سے دوبارہ کنارہ کشی

بدھ 2 جنوری 2013 13:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) سابق کپتان محمد یوسف نے دورہ بھارت کیلئے موقع نہ ملنے پر دلبرادشتہ ہوکر ایک بار پھر کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔قومی سلیکشن کمیٹی دورہ بھارت کیلئے سابق کپتان مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف کو زیر غور نہیں لائی تھی۔کیونکہ اس سیریز میں ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہیں اور وہ ان فارمیٹ کیلئے فٹ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیر غور لایاجائیگا اگر وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس اور فارم ثابت کریں گے مگر محمد یوسف نے قائداعظم ٹرافی میں لاہور کے کپتان مقرر ہونے کے بعد اپنا نام واپس لے لیا اور ٹرافی کھیل کر اپنی فٹنس اور فارم ثابت کرنے کے بجائے تبلیغ پر جانے کو ترجیح دی جس سے ان کی دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم میں واپسی بھی ناممکن دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں