غیر ملکی کمپنیوں کے تعاون سے سولر منصوبوں پر کام کررہے ہیں،شہباز شریف

بدھ 2 جنوری 2013 12:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔پنجاب حکومت غیرملکی کمپنیوں کے تعاون سے سولرمنصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پاک یو کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکو مت غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولیات اور مراعات فراہم کر رہی ہے ۔ پنجاب میں توانائی ،لائیوسٹاک، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں موافق سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ پنجاب میں غیر ملکی کمپنیوں کے تعاون سے سولر منصوبو ں پر کام جاری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں