لاہور: فیکٹری میں آتشزدگی سے دس مزدور جھلس گئے

منگل 1 جنوری 2013 23:13

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1جنوری۔ 2013ء) لاہور میں سپئرپارٹس بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے دس مزدور جھلس گئے۔ باغبان پورہ کے علاقہ میں دوران لوڈ شیڈنگ فیکٹری میں کام کرنے والےمزدورں نے لالٹین جلائی جس سے اچانک آگ لگ گئی ،فیکٹری میں آگ بجھانے والے آلات نہ ہونے کی وجہ سے آگ پھیل گئی آگ کی زد میں آکر فیکٹری کے دس مزدو جھلس گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کےمطابق آگ سے جھلسنے والے دو مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،مقامی ایم پی اے چودھری شہباز کے مطابق فیکٹری کے مالک کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جھلسنے والے مزدوروں کی مالی امداد بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں