لاہور ہائیکورٹ نے ہلاکتوں کا باعث بننے والے کھانسی کے شربت ٹائنو سیرپ کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی

منگل 1 جنوری 2013 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہلاکتوں کا باعث بننے والے کھانسی کے شربت ٹائنو سیرپ کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس ک سماعت تو درخواست کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ٹائنو سیرپ کے استعمال سے 19افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد کی حالت غیر ہو چکی ہے ۔

عدالت سے استدعا ہے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت اس معاملے میں ابھی تک ذمہ داروں کا تعین نہیں کر سکا لہٰذا سیرپ کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ عدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے باوجود پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اس معاملے کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دئے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہو چکی ہے جس کا کام لائسنس دینا ہے اور یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری میں آتا ہے ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قرار دیا کہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے ، عدالت خاموش نہیں رہ سکتی ۔ حکومتیں کام نہ کریں تو پھر عدالت کو مداخلت کرنا پڑتی ہے ۔ عدالت نے تائنو سیرپ کی خریدو فروخت پر پاندی عائد کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو 16جنوری کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں