صوبے میں امن وامان کا قیام اور مذہبی جماعتوں میں ہم اہنگی اور عوام کی خد مت ان کا بڑا مشن ہے ، عوام نے ان سے جو توقعات وابستہ کی ہیں وہ ان پر پورا اتر نے کی کو شش کریں گے ، عوام کو مشکلات سے نجات کے لیئے پروٹو کول نہیں لوں گا، صوبے میں امن کے قیام کے لیئے امن کمیٹی تمام مذہبی جماعتوں پر مشتمل ہو گی ،گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے امیر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت

منگل 1 جنوری 2013 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے امیر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی کی قیادت میں وفد نے منگل کو گورنر ہاؤس میں ملا قات کی جس کے دوران ملک کی مو جودہ صورتحال ،صوبے میں امن وامان کے قیام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد میں مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی ،مو لا نا محمد امجد خان ،حاجی عبد الرشید بھٹی ،حافظ محمد ابوبکر چوہدری ،پیر فیاض حسین شاہ حافظ اطہر عزیز،حاجی احسان الحق ،محمد افضل خان ،حاجی محمدقیوم ،حافظ عبد الواحد ،اکرم گل اور دیگر شریک تھے گور نر نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کا قیام اور مذہبی جماعتوں میں ہم اہنگی اور عوام کی خد مت ان کا بڑا مشن ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے ان سے جو توقعات وابستہ کی ہیں وہ ان پر پورا اتر نے کی کو شش کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نجات کے لیئے پروٹو کول نہیں لیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیئے امن کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا جو تمام مذہبی جماعتوں پر مشتمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی نے کہا کہ جے یو آئی مخدوم سید احمد محمود کا بطور گورنر نامزد کر نے کا خیر مقدم کرتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ گور نر صوبے میں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ امن کے لیئے جے یو آئی نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیئے ہر اچھے اقدام کی ہم حمایت کریں گے ۔

مو لا نا محمد امجد خان نے اس موقع پر کہا کہ ملک کو مو جو دہ بحرانوں سے نکالنے کے لیئے تمام جماعتوں کو کردار ادا کر نا چاہیے اس حوالے سے جے یو آئی ہر محاذ پر اپنا کردار داا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سادگی اختیار کر نے کا فیصلہ انتہائی مثبت ہے ۔مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی نے ملک کے استحکام اور ترقی کے لیئے دعا کروائی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں