گور نر مخدوم سید احمد محمود سینئرمشیر سردار ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر انتہائی اہم ملاقات، ایک گھنٹہ سے زائد ملاقات کی جس میں مختلف اہم سیاسی امور کے علاوہ جنوبی پنجاب اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال، دونوں رہنماؤں کی ملاقات آئندہ انتخابات اورجنوبی پنجاب کی سیاست کیلئے انتہائی اہم ہے،مستقبل کے سیاسی نقشے میں کوئی بڑی تبدیلی لا سکتی ہے،سیاسی حلقے

منگل 1 جنوری 2013 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی وزیراعلیٰ شہبازشریف کے سینئرمشیر سردار ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر انتہائی اہم ملاقات،دونوں رہنماؤں کا جنوبی پنجاب سمیت ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ڈیفنس میں وزیراعلیٰ کے سینئرمشیر سردار ذوالفقار کھوسہ سے ایک گھنٹہ سے زائد ملاقات کی جس میں مختلف اہم سیاسی امور کے علاوہ جنوبی پنجاب اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سیاسی حلقوں کاکہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات آئندہ انتخابات اورجنوبی پنجاب کی سیاست کیلئے انتہائی اہم ہے اور شریف برادران کے ساتھ کھوسہ برادران کے اختلافات کی وجہ سے بھی یہ ملاقات مستقبل کے سیاسی نقشے میں کوئی بڑی تبدیلی لا سکتی ہے ۔قبل ازیں گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے بھی لاہورمیں ملاقات کی جس میں سیاست سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں