آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

منگل 1 جنوری 2013 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار تیرہ کیلئے پندرہ رکنی پاکستان کی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ثنا میر کپتان اور بسمہ معروف نائب کپتان ہونگی۔

(جاری ہے)

اٹھائیس جنوری سے بھارتی شہر ممبئی میں شروع ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ پندرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ میں ثنا میر، بسمہ معروف، نین عابدی، ندا راشد، قانتا جلیل، اسماویہ اقبال، جویریہ ودود، بتول فاطمہ، سدرہ امین، سمیعہ صدیقی،سعدیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، ڈائینا بیگ، الزبتھہ برکت اور رابعہ شاہ شامل ہے۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ گروپ بی میں ہیں۔ انگلش ویمنز ٹیم اعزاز کا دفاع کریگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں