پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نئے تعینات ہونیوالے ممبران نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا

منگل 1 جنوری 2013 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نئے تعینات ہونے والے ممبران محمد آصف باجوہ اور حافظ مسعود الرحمن نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا-پنجاب پبلک سروس کمیشن کے کانفرنس ہال میں ہونے والی پر وقار تقریب میں چیئر مین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدر جاوید سید نے نئے ممبران سے حلف لیا۔تقریب میں دیگر ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن ، محمد پرویز راٹھور،مسز رخسانہ جبارمیمن، ضیاء الرحمن، طارق سلیم ڈوگر،قاضی آفاق حسین ،عبدالرؤف چوہدری،ڈاکٹر شہزاد قیصر ، ارشد بن احمد، اشرف قریشی ، محمد الیاس،سیکرٹری نیئر اقبال چوہدری ،سینئر سائیکالوجسٹ ،ڈائریکٹر ز صاحبان اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد محمود نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں