پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ برقرار،لاہور موٹروے کو دھند چھٹنے پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

منگل 1 جنوری 2013 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ برقرار ہے، لاہور موٹروے کو دھند چھٹنے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو موٹروے ذرائع کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر رات گئے لاہور موٹروے سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک بند کی جانے والی ٹریفک دھند چھٹنے پر صبح سات بجکر 25 منٹ پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے،تاہم ابھی بھی موٹروے کے بعض حصوں میں ہلکی دھند ہے جس کے باعث موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیور حضرات کو گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے اور گوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہے گی جبکہ بارش کا امکان نہیں ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں