حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس کی 3روزہ تقریبات لاہور میں شروع، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی رسم چادر پوشی میں شرکت

منگل 1 جنوری 2013 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس کی 3روزہ تقریبات لاہور میں شروع ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے رسم چادر پوشی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے کیا گیا۔ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین عظیم صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے مزار پر پہنچ چکے ہیں۔ ملک بھر میں زائرین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں