پی سی بی کے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی

اتوار 11 جنوری 2009 16:10

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے کہا ہے کہ قذافی سٹیدیم کے نئے بلاک میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کے پی سی بی کی نئی منیجمنٹ کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے قذافی سٹیڈیم کے ایک بلاک کے تعمیری اخراجات میں اپنی طرف سے 33کروڑ کا اضافہ کرکے پی سی بی نے میری کردار کشی کی ہے میں اکے خلاف عدالت میں جاؤں گا ۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی کام کاٹھیکہ14کروڑ میں دیاگیا تھا اور بعد میں یہ رقم بڑھ کر18 کروڑ چالیس لاکھ ہوگئی دونوں مرتبہ اس رقم کی منظوری گورننگ بورڈ نے دی اور دونوں مرتبہ موجودہ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے ۔شفقت نغمی نے کہاکہ میری ٹھیکہ دار سے بات ہوئی ہے اس نے کہا کہ مجھے چار کروڑ روپے دیئے جائیں تو میں سارا کام مکمل کر لوں گا تعمیراتی کام کا ستر فی صد مکمل ہو چکا ہے مجھے نہیں سمجھ میںآ رہا کہ پی سی بی نے یہ رقم 47 کروڑ دس لاکھ کس طرح کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے الزام لگایا کہ سلیم الطاف اور اعجاز بٹ میری کردار کشی کر رہے ہیں میں ان کے خلاف عدالت میں جاؤں گاانھوں نے کہا کہ قزافی سٹیڈیم کے نئے بالک کی تعمیرمیں اور ٹھیکہ دیتے ہوئے تمام قوائد کو پورا کیا گیا تھا میرے پاس تمام ڈاکومنٹس کی فوٹو کاپی ہے ۔انھوں نے کہا کہ تمام ریکارڈ میں نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ احسن حمید ملک اور محمد علی جی ایم سپلائی اینڈ چین کے حوالے کر دیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں