اداکاروں نے اسٹیج پر بے ہودہ جملے بازی کرنے سے توبہ کر لی

اتوار 11 جنوری 2009 15:29

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) الفلاح اور تماثیل تھیٹر میں ہونیوالے بم دھماکوں کے بعد اسٹیج ڈراموں میں کام کرنیوالے اداکاروں نے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے اسٹیج پر بے ہودہ جملے بازی کرنے سے توبہ کر لی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ رات کسی بھی تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ نہیں ہو سکا جس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے والے آرٹسوں نے ایک دوسرے سے رابطہ کر کے مشترکہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے آئندہ سے اسٹیج ڈراموں میں بے ہودہ جملے بازی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسٹیج ڈراموں میں ڈانس کرنے والی اداکارائیں ابھی تک اس کشمکش میں ہیں کہ وہ اسٹیج ڈراموں میں ڈانس کریں یا نہ کریں کیونکہ ان اداکاراؤں کو صرف ڈانس کی خاطر ہی ڈرامے میں کاسٹ کیا جاتا تھا جب ان ڈانس کرنے والی اداکاراؤں سے ڈانس کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اس پربات کرنے سے انکار کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں