تھیٹر وں میں دھماکے ‘سینماؤں میں شائقین کی تعداد انتہائی کم ‘کسی تھیٹر میں ڈرامہ ..
تازہ ترین : 1

تھیٹر وں میں دھماکے ‘سینماؤں میں شائقین کی تعداد انتہائی کم ‘کسی تھیٹر میں ڈرامہ نہ ہو سکا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) صوبائی دارالحکومت میں الفلاح تھیٹر اور تماثیل تھیٹر میں ہونیوالے پانچ بم دھماکوں کے بعد خوف و ہرا س پھیل گیا گزشتہ روز کسی بھی تھیٹر میں ڈرامہ نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق تھیٹر وں میں بم دھماکوں کے بعد گزشتہ روز الحمراء تھیٹر ‘تماثیل ‘الفلاح ‘محفل سمیت لاہور کے کسی بھی تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ نہیں ہو سکا۔ اس کے علاوہ سینما ہالوں میں بھی فلم بینوں کی تعداد انتہائی کم رہی ۔ اکثر سینماہالوں میں فلم دیکھنے والوں کی تعداد 40کے درمیان رہی تا ہم سینما ہالوں میں سیکورٹی کو زیادہ سخت کر دیا گیا تھا اس کے باوجود بھی شائقین فلم دیکھنے نہیں آئے ۔
وقت اشاعت : 11/01/2009 - 15:29:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎