کرپٹ سیاستدان آزاد عدلیہ کا قیام نہیں چاہتے، عمران خان

اتوار 11 جنوری 2009 12:24

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدان کسی بھی صورت ملک میں آزاد عدلیہ کا قیام نہیں چاہتے عوام کو نو مارچ کو عدلیہ نہیں پاکستان کی بحالی کیلئے سٹرکوں پر نکلنا ہو گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی طور پر آمرانہ دور سے مختلف نہیں ہے اور حکمران قوم کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مڈ ٹرم انتخابات کے مطالبے سے تحریک انصاف کا گذشتہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ درست ثابت ہو چکا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں صرف اور صرف نو مارچ کے احتجاج میں بھرپور شرکت کیہی بات کریں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں