حافظ محمد سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع

ہفتہ 10 جنوری 2009 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2009ء) حکومت پنجاب نے کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے ، ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق کالعدم جماعت الدعوة پر پابندی سے قبل اس کے اٹھارہ ارکان انسداد دہشت گردی ایکٹ مجریہ انیس سو ستانوے کے شیڈول چار میں درج تھے جب کہ پچپن افراد کی ایک اور حتمی فہرست شیڈول چارمیں درج کی جارہی ہے ، پنجاب میں کالعدم جماعت الدعوة کے خلاف کارروائی میں اس کے چھ رہنما نظر بند کئے گئے تھے ،جبکہ اس کے مرکزی دفتر سمیت 72دفاتر سیل کئے کئے تھے ، جماعت الدعوة کی سات مطبوعات پر پابندی لگا کر اس کے شمارے ضبط کئے گئے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے جماعت الدعوة کے دس اسکولوں اور،اٹھارہ ڈسپنسریوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں