فلم انڈسٹری کو مضبوط سہارے کی ضرورت ہے ‘اپنا کردار سن کر فلم سائن کیا کرونگا‘اداکار نواز خان

ہفتہ 10 جنوری 2009 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10جنوری 2009 ء ) معروف اداکار نواز خان نے کہا ہے کہ اس وقت فلم انڈسٹری کو مضبوط سہارے کی ضرورت ہے اس کیلئے ہدایتکاروں اور فلمسازوں کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی اور رائٹر ز کو عام ڈگر سے ہٹ کر کہانیاں لکھنا ہونگی ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں نواز خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اب فلموں میں جاندار کردار ادا کرونگا۔ عام اور یکسانیت والے کردار نہیں کرونگااور اس وجہ سے ہی میں نے ایک فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے کیونکہ اس میں میرا کردار معیار ی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ میں اپنا کردار سن کر فلم سائن کیا کرونگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں