ہدایتکار رشید ڈوگر کی پنجابی فلم ”منڈی “کی کاغذی تیاریاں مکمل ہو گئیں

ہفتہ 10 جنوری 2009 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10جنوری 2009 ء ) فلمساز راجہ شہزاد قمر اور ہدایتکار رشید ڈوگر کی پنجابی فلم ”منڈی “کی کاغذی تیاریاں مکمل ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

فلم کی موسیقی پر کام جاری ہے اور فلم کوبہت جلد سیٹ کی زینت بنا دیا جائیگا۔ فلم ”منڈی “کے مصنف جعفر عرش اور موسیقار علی افضل ہیں ۔ فلم کے فنکاروں کا چناؤ جاری ہے جو رواں ماہ تک مکمل ہو جائیگا ۔ فلم ایک منفرد موضوع پر بنائی جا ئے گی جو شائقین مدتوں یاد رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں